کشمیر کی کنٹرول لائن پر فائرنگ کا تبادلہ
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i377385-کشمیر_کی_کنٹرول_لائن_پر_فائرنگ_کا_تبادلہ
پاکستان نے ہندوستان پر ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کا الزام لگایا ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Dec ۱۰, ۲۰۲۰ ۰۹:۴۵ Asia/Tehran
  • کشمیر کی کنٹرول لائن پر فائرنگ کا تبادلہ

پاکستان نے ہندوستان پر ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کا الزام لگایا ہے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے اعلان کیا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر ہندوستانی فوج کی جانب سے جنگ بندی کی تازہ خلاف ورزی میں دو پاکستانی فوجی مارے گئے ہیں۔
اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہندوستانی فوج نے یہ بلا اشتعال فائرنگ لائن آف کنٹرول کے کھوئی رٹہ سیکٹر پر کی ہے۔
پاکستانی فوج کی شعبۂ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ ہندوستانی فوج کی فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فوجیوں نے بھی فائرنگ کی جس سے ہندوستانی فوج کو سنگین نقصانات پہنچے ہیں۔
پاکستان نے ایک دن پہلے ہی ہندوستان کی جانب سے سرجیکل اسٹرائیک کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے فوج کو ہائی الرٹ دے دیا تھا۔