Jan ۲۱, ۲۰۲۱ ۱۱:۱۲ Asia/Tehran
  • پاکستان میں کورونا سے ہلاکتوں میں اضافہ

پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 27 ہزار 146 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 363 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ایک دن میں 54 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 11 ہزار 157 ہوگئی۔

پاکستان میں اب تک 75 لاکھ 25 ہزار 432 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 43 ہزار 744 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 4 لاکھ 80 ہزار 696 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 324 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

ٹیگس