Mar ۰۳, ۲۰۲۱ ۱۶:۰۰ Asia/Tehran
  • پاکستان سینیٹ کے انتحابات کے لیے پولنگ

پاکستان کے ایوان بالا سینیٹ کی سینتیس نشستوں پر انتخاب کے لیے خفیہ رائے دہی کے ذریعے آج ووٹ ڈالے گئے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق پولنگ صبح نو بجے شروع ہوئے اور شام پانچ بجے تک جاری رہی۔ وزیراعظم عمران خان بھی ایوانِ زیریں میں اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے پہنچے اور ووٹ ڈالا، اس موقع پر حکومتی اراکین نے نعرے بھی لگائے۔
وزیراعظم کے علاوہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف، سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری، چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے بھی اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
ایوان بالا کی سینتیس نشستوں پر آج ہونے والے انتخابات کے لیے سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور اسلام آباد سے مجموعی طور پر اٹھہتر امیدوار میدان میں ہیں۔ جبکہ پنجاب سے تمام امیدوار پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کے ایوان بالا کے انتخابات کے دوران ہارس ٹریڈنگ کے الزامات لگتے آئے ہیں اور اب بھی ان کا سلسلہ جاری ہے تاہم اس سال انتخابات پر تنازع اس کے طریقہ کار کو لے کر سامنے آیا تھا۔ حکومت چاہتی تھی کہ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے ہوں جبکہ اپوزیشن نے اس خیال کو مسترد کردیا تھا۔

 

ٹیگس