Mar ۰۶, ۲۰۲۱ ۲۱:۲۲ Asia/Tehran
  • عمران خان نے پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے اس ملک کی پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا ہے۔

پاکستان کی پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس میں کل تین سو بیالیس اراکین میں سے ایک سو اٹھہتر نے عمران خان کو اعتماد کا ووٹ دیا اور اس طرح سینیٹ کے حالیہ انتخابات کے بعد کھڑا ہونے والا طوفان تھم گيا ہے۔ اگست سنہ دو ہزار اٹھارہ میں عمران خان کو پارلیمنٹ میں تحریک اعتماد کے دوران ایک سو چھہتر ووٹ حاصل ہوئے تھے۔

پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سنیچر کے روز قومی اسمبلی میں قرارداد پیش کی جس میں کہا گيا تھا کہ یہ ایوان پاکستان کے وزیراعظم عمران خان پراعتماد بحال کرتی ہے جیسا کہ آئین کی دفعہ اکانوے کی شق سات کے تحت ضروری ہے۔ قریشی کی جانب سے قرارداد پیش کیے جانے کے بعد ووٹنگ ہوئي اور عمران خان نے ایک سو اٹھہتر ووٹ حاصل لے کر پارلیمنٹ کا اعتماد حاصل کر لیا جبکہ انھیں ایک سو بہتر ووٹوں کی ضرورت تھی۔

قومی اسمبلی کے سنیچر کے اجلاس سے قبل گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹیوں کا ایک اجلاس ہوا تھا جہاں حکمران اتحاد کے ایک سو اناسی اراکین میں سے ایک سو پچھہتر نے وزیراعظم عمران خان کو یہ یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ ایوان زیریں کے خصوصی اجلاس کے دوران انہیں اعتماد کا ووٹ دیں گے۔

ٹیگس