Mar ۲۹, ۲۰۲۱ ۱۶:۰۰ Asia/Tehran
  • پاکستان میں وزیرخزانہ کی برطرفی

پاکستان میں وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

پاکستانی ذرائع نے بتایا ہے کہ وزارت خزانہ کا قلمدان وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر کو سونپنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے عبدالحفیظ شیخ کو یہ پیغام بھجوا دیا ہے کہ ان سے عہدہ واپس لے لیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ اس تعلق سے نوٹیفکیشن بھی جلد ہی جاری کردیا جائے گا۔

اسلام آباد سے موصولہ ایک اور رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وزیر ا‏عظم عمران خان نے کورونا سے متاثر ہونے کے بعد کابینہ کا پہلا اجلاس طلب کرلیا ہے۔

ابھی اجلاس کی جگہ اور وقت کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

ٹیگس