Apr ۰۷, ۲۰۲۱ ۲۱:۴۰ Asia/Tehran
  • پاکستان میں کورونا میں شدت

پاکستان میں کورونا کی نئی لہر پوری شدت کے ساتھ جاری ہے۔

پاکستانی ذرائع نے بتایا ہے کہ  گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں کورونا کے چار ہزار چار نئے مریضوں اور ایک سو دو نئی اموات کا اندراج کیا گیا ۔

اس رپورٹ کے مطابق پاکستان کے نیشنل کورونا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے بتایا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے اکتالیس ہزار چھے سو ننانوے ٹیسٹ کئے گئے جن میں مثبت نتائج کی شرح نو اعشاریہ چھے صفر فیصد رہی ۔

اس رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد بڑھ کے چونسٹھ ہزار تین سو تہتر ہوگئی ہے جن میں سے تین ہزار سات سو انہتر افراد کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد پندرہ ہزار سے زیادہ ہوچکی ہے۔پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر کی شدت صوبہ پنجاب میں زیادہ بتائی جارہی ہے۔

ٹیگس