آصف علی زرداری کی درخواستِ ضمانت مسترد
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری کی غیر موجودگی میں ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔
پاکستانی ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے منگل کو ایک مقدمے میں سابق صدر آصف علی زرداری کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی اور درخواست مسترد کر دی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی جانب سے، نیویارک میں مبینہ جائدادوں کی قومی احتساب بیور، نیب کی تحقیقات میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی تھی ۔
عدالت نے اس درخواست پر سماعت کے دوران سابق صدر آصف علی کے وکیل فاروق ایچ نائیک سے استفسار کیا کہ عدالت میں غیر حاضری کی حالت میں ضمانت قبل از گرفتاری کیسے دی جا سکتی ہے۔
عدالت نے کہا کہ ضمانت قبل از گرفتاری کے لئے عدالت میں ملزم کی حاضری ضروری ہے ۔
عدالت نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ آصف علی زرداری پہلے عدالت میں حاضر ہوں اس کے بعد ان کی درخواست پر سماعت ہوگی۔