Aug ۱۹, ۲۰۲۱ ۱۷:۴۸ Asia/Tehran
  • پاکستان میں کورونا میں کمی نہیں آئی

پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر کی شدت میں کمی نہیں آئی ہے۔

پاکستان کے نیشنل کورونا کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی شرح سات اعشاریہ آٹھ چھے فیصد ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں مزید چار ہزار تین سو تہتر افراد کورونا میں مبتلا ہوئے اور چوہتر افراد لقمہ اجل بن گئے۔

پاکستان میں کورورنا سے متاثرین کی تعداد گیارہ لاکھ تیرہ ہزار چھے سو سینتالیس ہے جن میں سے چوبیس ہزار سات سو تیرہ افراد دم توڑچکے ہیں، نواسی ہزار پانچ سو اکتیس زیرعلاج ہیں اور نو لاکھ ننانوے ہزار چار سو تین افراد کورونا کو شکست دینے میں کامیاب رہے ہیں ۔

ٹیگس