پاکستان میں کورونا کے تشویشناک مریضوں کی تعداد پانچ ہزار سے تجاوز
Aug ۲۱, ۲۰۲۱ ۱۷:۳۹ Asia/Tehran
پاکستان میں کورونا کے تشویشناک مریضوں کی تعداد پانچ ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔
پاکستان کے نیشنل کورونا کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک کے اسپتالوں میں کورونا کے تشویشناک مریضوں کی تعداد بڑھ کے پانچ ہزار ایک سو اکیاون ہوگئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے تین ہزار چوراسی نئے مریضوں اور پینسٹھ اموات کا اندراج کیا گیا۔ اس دوران تین ہزار چھے سو اڑتالیس کورونا کے مریض شفایاب بھی ہوئے ہیں۔
پاکستان میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی شرح کم ہوکے پانچ اعشاریہ سات تین فیصد ہوگئ ہے ۔پاکستان میں کورونا سے متاثرین کی تعداد گیارہ لاکھ انیس ہزار نو سو ستر ہے جن میں سے چوبیس ہزار آٹھ سو اڑتالیس افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ، نواسی ہزار چوالیس زیر علاج ہیں اور دس لاکھ چھے ہزار اٹھتر افراد کو کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔