پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر
پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر پوری شدت کے ساتھ جاری ہے۔
پاکستان کے نیشنل کورونا کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا سے چورانوے اموات اور چار ہزار سولہ نئے کورونا مریضوں کا اندراج کیا گیا۔
اس رپورٹ کے مطابق اس دوران تین ہزاردوسو پینتس کورونا کے مریض شفایاب بھی ہوئے۔
پاکستان کے قومی کورونا کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد گیارہ لاکھ چوالیس ہزار تین سو اکتالیس ہے، جن میں سے پچیس ہزار چار سو پندرہ افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، بانوے ہزار آٹھ سو چوالیس زیر علاج ہیں اور دس لاکھ چھبیس ہزار بیاسی افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔
گزشتہ چوبیس گھنٹے میں مزید گیارہ لاکھ ایک ہزار نو سو تہتر افراد کو، کورونا کا ویکسین لگایا گیا جس کے بعد ملک میں کورونا کا ٹیکہ لگوانے والوں کی تعداد پانچ کروڑ نو لاکھ پچاسی ہزار ایک سو چوراسی ہوگئی ہے۔