Feb ۰۱, ۲۰۲۲ ۲۱:۰۵ Asia/Tehran
  • پاکستان سپریم کورٹ کے نامزد چیف جسٹس کی نیب پر سخت تنقید

پاکستان سپریم کورٹ کے نامزد چیف جسٹس نے قومی احتساب ادارے نیب پر سخت تنقید کی ہے۔

پاکستان سپریم کورٹ کے نامزد چیف جسٹس ، عمر عطاء بندیال نے منگل کو نیب کی ایک اپیل پر سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ نیب نے ہر ایک پر دہشت پھیلا رکھی ہے۔

جسٹس عمرعطاء بندیال نے کا کہنا تھا کہ نیب کی جانب سے ہر ایک کو بلا کے کہا جاتا ہے کہ جواب جمع کرائیں۔

اسی کے ساتھ تین رکنی بینچ کے رکن جسٹس منصور علی شاہ نے استفسار کیا کہ نیب کو بتانا چاہئے کہ اس نے کیس ختم ہونے کے بعد کس اختیار اور قانون کے تحت دوبارہ انکوائری شروع کی ہے۔

انھوں نے نیب کے اسپیشل پراسیکوٹر کو مخاطب کرکے تنبیہ کی کہ نیب کو قانون اور اپنے دائرہ اختیار کے اندر رہ کر ہی کام کرنا ہے۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کی تین رکنی بینچ ایک مقدمے میں تحقیقات کالعدم کرنے کے فیصلے کے خلاف نیب کی اپیل پر سماعت کررہی تھی۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں 

ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں 

ہمیں ٹویٹر پر فالو کريں 

ٹیگس