May ۲۱, ۲۰۲۲ ۱۹:۱۶ Asia/Tehran
  • پاکستان میں سابق وفاقی وزیر کی  گرفتاری

پاکستان میں سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کی گرفتاری کے بعد سیاسی تناؤ میں شدت پیدا ہوگئی ہے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق شیریں مزاری کو چند گھنٹے قبل پاکستان کے سیکورٹی اداروں نے زمین پر قبضے کے کیس میں اسلام آباد گرفتار گیا ہے۔تحریک انصاف نے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے حمکران مسلم لیگ پر سیاسی انتقام لینے کا الزام لگایا ہے۔اس خبر کے میڈیا پر آنے کے فورا بعد مختلف شہروں میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے مظاہرے بھی کیے گئے ہیں۔حکمراں مسلم لیگ نے سابق وزیر شیریں مزاری کی گرفتاری کے معاملے سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے۔اگرچہ وزیراعلی پنجاب اور اس کے بعد ڈی جی اینٹی کرپشن نے شیرین مزاری کی رہائی کا حکم دیا ہے تاہم دم تحریر ان کی رہائی عمل میں نہیں آسکی تھی۔ادھر اسلام آباد ہائی کورٹ نے شیریں مزاری کی گرفتار کے خلاف دائر درخواست فوری سماعت کے لیے منظور کرلی ہے اور متعلقہ اداروں کے اعلی افسران کو سابق وزیر کے ہمراہ آج رات گیارہ بجے تک عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔