May ۲۹, ۲۰۲۲ ۱۸:۰۲ Asia/Tehran
  • امریکہ کے کہنے پر پاکستان کی حکومت اسرائیل کو تسلیم کرے گی : عمران خان کا دعوی

عمران خان نے دعوی کیا ہے کہ امریکہ کے کہنے پر پاکستان کی حکومت اسرائیل کو تسلیم کرنے جا رہی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیرمیں اور اس ملک کے سابق وزیر اعظم عمران خان  نے اب  سے تھوڑی دیر قبل چارسدہ میں پارٹی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ایک بار پھر دعوی کیا کہ امریکی سازش کے تحت ہماری حکومت گرائی گئی اور ایک ایسی حکومت کو بر سر اقتدار لایا گیا جو بقول ان کے امپورٹڈ اور امریکی ڈکٹیشن پر چل رہی ہے۔

انہوں نے دعوی کیا کہ جس پاکستانی وفد نے اسرائیل کے صدر سے ملاقات کی یہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی جانب پہلا قدم ہے ۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم اس بار تیاری کے ساتھ سڑکوں پر نکلیں گے اور کسی بھی طور اس حکومت کو تسلیم نہیں کریں گے۔

ٹیگس