پاکستان اور ٹی ٹی پی کے درمیان جنگ بندی
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i406301-پاکستان_اور_ٹی_ٹی_پی_کے_درمیان_جنگ_بندی
پاکستان اور ٹی ٹی پی نے غیر معینہ مدت کیلئے جنگ بندی کا اعلان کردیا ہے
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
May ۳۱, ۲۰۲۲ ۱۱:۴۲ Asia/Tehran
  • پاکستان اور ٹی ٹی پی کے درمیان جنگ بندی

پاکستان اور ٹی ٹی پی نے غیر معینہ مدت کیلئے جنگ بندی کا اعلان کردیا ہے

پاکستانی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق جنگ بندی کا اعلان ، کابل میں پاکستانی وفد اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے درمیان مذاکرات کے بعد کیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور ٹی ٹی پی کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور جون میں ہوگا۔

واضح رہے کہ روان ماہ افغان طالبان حکومت کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللّٰہ مجاہد نے ایک بیان میں کہا تھا کہ پاکستانی حکومت اور ٹی ٹی پی کے درمیان کابل میں مذاکرات میں عبوری جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ افغان حکومت نے پاکستانی حکومت اور ٹی ٹی پی کے درمیان مذاکرات میں ثالثی کا کردار ادا کیا ۔