سابق حکومت کے خلاف کوئی بیرونی سازش نہیں ہوئی: پاکستانی فوج کے ترجمان
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i406940-سابق_حکومت_کے_خلاف_کوئی_بیرونی_سازش_نہیں_ہوئی_پاکستانی_فوج_کے_ترجمان
پاکستانی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ سابق حکومت کے خلاف کوئی بیرونی سازش نہیں ہوئی، جھوٹ کا سہارا لے کر حقائق کو مسخ کرنے کا حق کسی کو نہیں ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۱۴, ۲۰۲۲ ۱۷:۲۷ Asia/Tehran
  • سابق حکومت کے خلاف کوئی بیرونی سازش نہیں ہوئی: پاکستانی فوج کے ترجمان

پاکستانی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ سابق حکومت کے خلاف کوئی بیرونی سازش نہیں ہوئی، جھوٹ کا سہارا لے کر حقائق کو مسخ کرنے کا حق کسی کو نہیں ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستانی فوج کے ترجمان نے کہا کہ ہماری طرف سے قومی سلامتی کے اجلاس میں بھی واضح کیا گیا تھا کہ بیرون ملک سے حکومت کے خلاف سازش کے کوئی ثبوت نہیں ملے، جھوٹ کا سہارا لے کرحقائق کو مسخ کرنے کا حق کسی کونہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابق آرمی چیف جنرل پرویز مشرف کی طبیعت بہت خراب ہے، فوج کا خیال ہے کہ انہیں پاکستان واپس آنا چاہیے مگر حتمی فیصلہ اُن کی فیملی کو کرنا ہے۔

میجرجنرل بابرافتخار نے کہا کہ پچھلے کچھ عرصے سے پاکستانی فوج کی لیڈر شپ کو من گھڑت پروپیگنڈے کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، کورونا کی مد میں ملنےوالے پچھلے بجٹ سے ہم نے 6 ارب حکومت کو واپس کئے ہیں جبکہ بڑی تربیتی مشقوں کیلئے نقل وحرکت محدود کردی گئی ہے، فوج کے تعلیمی نظام سے 70 ہزار طلبہ زیرتعلیم ہے،

انہوں نے کہا کہ رواں سال کم دفاعی بجٹ کے باوجود ہم نے مزید سو ارب بجٹ کم لیا ہے جبکہ ہندوستان کے بڑھتے ہوئے دفاعی بجٹ کو بھی سامنے رکھا جائے، جب بھی بجٹ پیش ہوتا ہے تو دفاع کے لیے مختص رقم بجٹ پر بہت شورہوتا ہے۔

میجرجنرل بابرافتخار آرمی چیف نے دورۂ چین میں صدر سے ون آن ون ملاقات کی جس کے دور رس نتائج بہت جلد سامنے آنا شروع ہوجائیں گے، سی پیک کی سیکیورٹی پر24 گھنٹے کام ہو رہا ہے، ان معاملات میں ہم نے کوئی کمی نہیں آنے دی۔

ترجمان پاکستانی فوج کا مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف نے چین کے ساتھ پاکستان کے دفاعی تعلقات کی مضبوطی کے لیے قریبی کردار ادا کیا،  اُن کا حالیہ دورہ چین بہت اہمیت کا حامل ہے۔