جماعتِ اسلامی کے رہنما کے گھر پر دستی بم سے حملہ
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i407341-جماعتِ_اسلامی_کے_رہنما_کے_گھر_پر_دستی_بم_سے_حملہ
پشاور میں جماعتِ اسلامی کے رہنما کے گھر پر دستی بم سے حملے کی خبر ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Jun ۲۳, ۲۰۲۲ ۱۱:۱۸ Asia/Tehran
  •  جماعتِ اسلامی کے رہنما کے گھر پر دستی بم سے حملہ

پشاور میں جماعتِ اسلامی کے رہنما کے گھر پر دستی بم سے حملے کی خبر ہے۔

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے مرکزی شہر پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں جماعتِ اسلامی کے رہنما کےگھر پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا ہے۔

پشاور پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے دستی بم جماعتِ اسلامی کے ضلعی رہنماء حاجی نیاز کے گھر میں پھینکا، دستی بم کے پھٹنے سے تین افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں دوبچے بھی شامل ہیں ۔ پشاور پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کیا گیا ہے۔