جہاد عمران خان کے خلاف ہوتا ہے: مولانا فضل الرحمان
جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اتور کو خیبر پختونخوا میں احتجاج کا اعلان کیا ہے۔
جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بنوں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کو کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اپنی حدود میں رہو، جمعیت والے ابھی زندہ ہیں، آپ کے لیے زمین اتنی گرم کردیں گے کہ آپ کے حامیوں کے نرم تلوے اس پر نہیں رکھے جاسکیں گے۔
سربراہ جمعیت علماء اسلام نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ کہتے ہیں جہاد لڑ رہے ہیں، کس سے جہاد لڑ رہے ہو؟ جہاد تو تمہارے خلاف ہوتا ہے۔
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کرکے جیل میں ڈالا جائے۔
مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ عمران خان اپنی حدود میں رہو، اتوار کو پورے خیبر پختونخوا میں احتجاج کیا جائے گا۔
فضل الرحمان نے کہا کہ ہمیں پتہ ہے عمران خان کے پیچھے کونسی قوتیں ہیں، یہی فوج آپکو سپورٹ کر رہی تھی اور ہمیں اعتراض تھا، تب آپ کے نزدیک فوج اچھی تھی۔