پاکستان کے معروف کوہ پیما سرباز علی نے ریکارڈ قائم کر دیا
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i409679-پاکستان_کے_معروف_کوہ_پیما_سرباز_علی_نے_ریکارڈ_قائم_کر_دیا
پاکستان کے معروف کوہ پیما سرباز علی نے اپنے کیرئیر کی بارہویں آٹھ ہزار میٹر سے بلند چوٹی سرکرکے، ریکارڈ قائم کردیا ۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Aug ۱۲, ۲۰۲۲ ۱۶:۴۷ Asia/Tehran
  • پاکستان کے معروف کوہ پیما سرباز علی نے ریکارڈ قائم کر دیا

پاکستان کے معروف کوہ پیما سرباز علی نے اپنے کیرئیر کی بارہویں آٹھ ہزار میٹر سے بلند چوٹی سرکرکے، ریکارڈ قائم کردیا ۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق پاکستان کے ٹریکنگ اسٹار سربازعلی نے جمعے کی صبح آٹھ ہزار اسی میٹر بلند چوٹی گیشر برم ون کو سر کیا۔ اس مہم کو سرکرنے کے بعد سرباز علی آٹھ ہزار میٹر سے بلند چوٹیاں بارہ بار سر کرنے والے پہلے پاکستانی کوہ پیما بن گئے ۔
پاکستان کے بتیس سالہ کوہ پیما سرباز علی نے اس سے قبل رواں سال میں ہی کنچن جونگا اور مکالو چوٹیوں کو سرکیا تھا۔ انہوں نے دو ہزار سترہ میں نانگا پربت اور دو ہزار اٹھارہ میں کے ٹو کی چوٹیاں اور دو ہزار انیس میں لوٹسے، براڈ پیک اور مناسلو کی چوٹیاں سر کی تھیں۔
سرباز علی نے دو ہزار اکیس میں انا پورنا، ایوریسٹ، گیشر برم ٹو اور داو لاگیری کی چوٹیاں سرکی تھیں۔