اسلام آباد کے شاپنگ مال میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i412415-اسلام_آباد_کے_شاپنگ_مال_میں_لگی_آگ_پر_قابو_پالیا_گیا
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے سب سے بڑے شاپنگ مال میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Oct ۰۹, ۲۰۲۲ ۱۶:۴۱ Asia/Tehran
  • اسلام آباد کے شاپنگ مال میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے سب سے بڑے شاپنگ مال میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹوں میں پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے چیف کمشنر کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سینٹورس مال میں لگی آگ کو دو گھنٹے کے آپریشن کے بعد کنٹرول کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آگ پر قابو پانے میں فائر بریگیڈ، نیوی، ائیر فورس، ریسکیو گیارہ بائیس نے حصہ لیا۔ کہا جارہا ہے کہ آگ مال کی چوتھی منزل پر واقع فوڈ کورٹ میں لگی اور دوسرے حصوں تک پھیل گئی ۔

چیف کشمنر اسلام آباد کے مطابق شاپنگ مال میں پھنسے تمام لوگوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آگ پر قابوپانے کے بعد شاپنگ مال کو تحقیقات مکمل ہونے تک عام لوگوں کے لئے بند کردیا گیا ہے۔
پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے دارالحکومت اسلام آباد کے شاپنگ مال میں آتشزدگی کا نوٹس لیتےہوئے فوری طورپر تحقیقات کا حکم دیا ہے۔