Oct ۱۰, ۲۰۲۲ ۱۳:۱۴ Asia/Tehran
  • پاکستان میں وفاقی وزیر داخلہ کی گرفتاری کا مسئلہ

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے محکمہ انسداد بد عنوانی کی ٹیم کو وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو گرفتار کرنے میں پیر کو ایک بار پھر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

پاکستان  کے صوبہ پنجاب کے محکمہ انسداد بد عنوانی کے ڈائریکٹر سید انور علی شاہ نے اسلام آباد میں صحافیوں کو بتایا کہ ان کی ٹیم کے اراکین کے ساتھ ناروا سلوک کیا گیا اور تھانے سے باہر نکال دیا گیا ۔ اس سے پہلے پیر کی صبح کو راولپنڈی کی انسداد بدعنونی عدالت نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کا دوبارہ حکم جاری کیا تھا۔

عدالت نے رانا ثناء اللہ سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی درخواست مسترد کردی اور حکم دیا کہ انہیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔

قابل ذکر ہے کہ صوبہ پنجاب کے محکمہ انسداد بدعنوانی کی ٹیم کو دو دن قبل بھی وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی گرفتاری میں ناکامی ہوئی تھی ۔

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ نے محکمہ انسداد بدعنوانی کی سفارش پر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کا غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا تھا۔

ٹیگس