Nov ۰۲, ۲۰۲۲ ۱۸:۱۷ Asia/Tehran
  • عمران خان کا لانگ مارچ

پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان نے لانگ مارچ کے چھٹے روز شرکا سے خطاب میں ایک بار پھر حکمرانوں پر شدید حملے کئے اور کہا کہ ہم میچ جیت چکے ہیں۔

سحر نیوز/ پاکستان: صوبہ پنجاب کے گاکھڑ منڈی میں لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ اسلام آباد پہنچ کر یہ تحریک ختم ہوجائے گی تو وہ اپنی غلط فہمی دور کرلے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تحریک اگلے دس مہینے تک چلے گی جب تک الیکشن نہیں ہوجاتے۔ عمران خان نے کہا کہ لانگ مارچ اسلام آباد جارہا ہے حکمرانوں کے پسینے چھوٹ رہے ہیں۔ انہوں نے دعوی کیا کہ پاکستان میں پہلی بار حقیقی آزادی نظر آرہی ہے ۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین نے ایک بار پھر سابق صدر آصف زرداری اور شریف فیملی پر چوری کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ہم کبھی بھی، ان لوگوں کو تسلیم نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان چوروں کی غلامی کرنی ہے تو موت بہتر ہے۔ 

ٹیگس