شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 6 دہشت گرد ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i419114-شمالی_وزیرستان_سیکیورٹی_فورسز_کے_آپریشن_میں_6_دہشت_گرد_ہلاک
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Mar ۰۸, ۲۰۲۳ ۱۲:۱۷ Asia/Tehran
  • شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 6 دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

سحر نیوز/ پاکستان: ضلع دتہ خیل کے عام علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا گیا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز اور شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے ۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے کے مقامی لوگوں نے سیکیورٹی فورسز کے ردعمل کو سراہا اور علاقے سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے اپنے مکمل تعاون کا اظہار کیا۔