پاکستان: سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ, 8 دہشت گرد ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i419399-پاکستان_سیکیورٹی_فورسز_اور_دہشت_گردوں_میں_فائرنگ_8_دہشت_گرد_ہلاک
آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران بدقسمتی سے 2 بچے جاں بحق ہوئے ہیں۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Mar ۱۶, ۲۰۲۳ ۰۵:۳۲ Asia/Tehran
  • پاکستان: سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ, 8 دہشت گرد ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران بدقسمتی سے 2 بچے جاں بحق ہوئے ہیں۔

سحر نیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے زنغارہ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 8 مبینہ دہشت گرد مارے گئے۔

پاکستانی فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے زنغارہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن میں سیکیورٹی فورسز کے 2 جوان زخمی ہوئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران بدقسمتی سے 2 بچے بھی جاں بحق ہوگئے۔