پاکستان کے دفاعی بجٹ میں 13 فیصد اضافہ
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i422619-پاکستان_کے_دفاعی_بجٹ_میں_13_فیصد_اضافہ
پاکستان نے اپنی افواج کے دفاعی بجٹ میں 13 فیصد کا اضافہ کر دیا ہے جو مجموعی طور پر جی ڈی پی کا ایک اعشاریہ 7 فیصد بنتا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۱۰, ۲۰۲۳ ۱۰:۱۷ Asia/Tehran
  • پاکستان کے دفاعی بجٹ میں 13 فیصد اضافہ

پاکستان نے اپنی افواج کے دفاعی بجٹ میں 13 فیصد کا اضافہ کر دیا ہے جو مجموعی طور پر جی ڈی پی کا ایک اعشاریہ 7 فیصد بنتا ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے اپنی افواج کے بجٹ میں 13 فیصد اضافہ کر دیا ہے جو ایک اعشاریہ 804 ٹریلین بنتا ہے، گزشتہ سال کا دفاعی بجٹ 1 اعشاریہ 59 ٹریلین تھا۔

رپورٹ کے مطابق دفاعی بجٹ میں 824 اعشاریہ 6 بلین آرمی، 368 اعشاریہ 5 بلین ائیر فورس اور 188 اعشاریہ 2 بلین نیوی کو دیا جائے گا۔