پاکستان میں ایران کے سفیر کی نگراں حکومت کے وزیر خارجہ سے ملاقات
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i425114-پاکستان_میں_ایران_کے_سفیر_کی_نگراں_حکومت_کے_وزیر_خارجہ_سے_ملاقات
پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے پاکستان کی نگراں حکومت کے وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے ملاقات کی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۳۱, ۲۰۲۳ ۰۷:۲۳ Asia/Tehran
  • پاکستان میں ایران کے سفیر کی نگراں حکومت کے وزیر خارجہ سے ملاقات

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے پاکستان کی نگراں حکومت کے وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے ملاقات کی ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: ایسنا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے اسلام آباد میں پاکستان کی نگراں حکومت کے وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان توانائی، باہمی تعاون، علاقائی حالات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔