پاکستان: سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں کمانڈر سمیت 3 دہشتگرد ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i425869-پاکستان_سیکیورٹی_فورسز_کے_آپریشن_میں_کمانڈر_سمیت_3_دہشتگرد_ہلاک
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۲۶, ۲۰۲۳ ۰۷:۲۰ Asia/Tehran
  • پاکستان: سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں کمانڈر سمیت 3 دہشتگرد ہلاک

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

سحرنیوز/ پاکستان: پاکستانی میڈیا کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبر کے علاقے تیراہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں دہشت گرد کمانڈر کفایت عرف تور عدنان سمیت 3 دہشت گرد مارے گئے۔

پاکستانی فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن 25 اور 26 ستمبر کی درمیانی شب دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔

آئی ایس پی آر  کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے دعوی کیا کہ ہلاک دہشت گرد، معصوم شہریوں کے قتل اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں سرگرم تھے۔