Sep ۳۰, ۲۰۲۳ ۱۸:۱۱ Asia/Tehran
  • مستونگ میں ہونے والے واقعات میں کون ملوث ہے، ہمیں پتہ ہے: پاکستانی وزیر داخلہ

پاکستان کے نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ ہمیں معلوم ہے کہ دہشت گردی کے واقعات میں کون ملوث ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان: انہوں نے گزشتہ روز مستونگ دھماکے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہ ہمیں معلوم ہے یہ دہشت گردی کون کررہا ہے اور اس کے پیچھے کون ہے، جہاں دہشت گرد پل رہے ہیں وہاں جاکر انہیں ہٹ کریں گے۔

انہوں نے وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ بلوچستان میں صوبائی وزراء کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی رٹ کے لیے ہر حد تک جائیں گے جو بھی قربانی دینا ہوئی دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں کے علاج کا بیڑا پاکستان فوج نے اْٹھایا ہے، آرمی چیف کی ہدایت پر پاکستانی فوج زخمیوں کا بہتر علاج معالجہ کر رہی ہے۔

سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ عید میلاد النبی کے دن حملہ کرنے والوں کے لیے کوئی جائے امان نہیں ہے۔

واضح رہے کہ گزتشہ روز مستونگ میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 59 ہوگئی ہے۔

ٹیگس