شارجہ سے کراچی جانے والا ایک کارگو طیارہ لاپتہ ہوگیا
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i453734-شارجہ_سے_کراچی_جانے_والا_ایک_کارگو_طیارہ_لاپتہ_ہوگیا
شارجہ سے کراچی جانے والا کارگو طیارہ لاپتہ ہوگیا۔ یہ طیارہ کراچی سے 300 ناٹیکل میل دور لاپتہ ہوا ہے۔
(last modified 2026-07-08T22:08:13+00:00 )
Jul ۰۷, ۲۰۲۶ ۲۲:۲۷ Asia/Tehran
  • شارجہ سے کراچی جانے والا ایک کارگو طیارہ لاپتہ ہوگیا

شارجہ سے کراچی جانے والا کارگو طیارہ لاپتہ ہوگیا۔ یہ طیارہ کراچی سے 300 ناٹیکل میل دور لاپتہ ہوا ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کارگو طیارہ صوبہ بلوچستان کے علاقے اورماڑا کے قریب سمندر کے اوپر پرواز کے دوران لاپتہ ہوا۔ 

ذرائع کے مطابق پاکستانی کارگو کمپنی کے طیارے کا رابطہ، مقامی وقت کے مطابق، رات 9 بج کر 32 منٹ پر منقطع ہوا۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کے مطابق کارگو پرواز شارجہ سے کراچی جا رہی تھی۔ طیارے کی تلاش کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel