عمران خان کی طرف سے سائفر کیس کا مقدمہ خارج کرنے کی استدعا
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i426522-عمران_خان_کی_طرف_سے_سائفر_کیس_کا_مقدمہ_خارج_کرنے_کی_استدعا
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے آئین کے آرٹیکل 248 کے تحت استثنیٰ کی وجہ سے سائفر کیس کا مقدمہ خارج کرنے کی استدعا کر دی ۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۱۵, ۲۰۲۳ ۱۱:۵۳ Asia/Tehran
  • عمران خان کی طرف سے سائفر کیس کا مقدمہ خارج کرنے کی استدعا

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے آئین کے آرٹیکل 248 کے تحت استثنیٰ کی وجہ سے سائفر کیس کا مقدمہ خارج کرنے کی استدعا کر دی ۔

سحر نیوز/ پاکستان: چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے آئینی استثنیٰ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی سیکشن 5 کا اطلاق نہ ہونے کی وجہ سے مقدمہ کے اخراج کی استدعا کی گئی ہے۔

عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر تحریری حکم جاری کر دیا، عدالت نے حکم نامے میں کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو آرٹیکل 248 کے تحت استثنیٰ حاصل ہے۔

تحریری حکم کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر کیس کا ٹرائل روکنے کی بھی استدعا کی جس پر عدالت نے ایف آئی اے کو پیر 16 اکتوبر کیلئے نوٹس جاری کر دیا۔