پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر شیر افضل مروت لاہور سے گرفتار
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i428586-پی_ٹی_آئی_کے_سینئر_نائب_صدر_شیر_افضل_مروت_لاہور_سے_گرفتار
پولیس نے شیر افضل مروت کو لاہور ہائیکورٹ کے مرکزی دروازے سے گرفتار کیا اور گاڑی میں لے کر روانہ ہو گئی۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۱۴, ۲۰۲۳ ۱۲:۵۰ Asia/Tehran
  • پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر شیر افضل مروت لاہور سے گرفتار

پولیس نے شیر افضل مروت کو لاہور ہائیکورٹ کے مرکزی دروازے سے گرفتار کیا اور گاڑی میں لے کر روانہ ہو گئی۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستانی میڈیا کے مطابق پولیس نے تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر شیر افضل مروت کو 3 ایم پی او کے تحت لاہور ہائی کورٹ کے باہر جی پی او چوک سے حراست میں لیا، جس کے بعد انہیں تھانہ مزنگ منتقل کردیا گیا ہے۔

قبل ازیں لاہور ہائی کورٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا تھا کہ پاکستانی عوام کو اپنی تقدیر کے بارے میں سوچنا ہے، اپنے حق کے لیے نکلنا ہے اس لئے آج وکلا برادری کو ایک ہونا ہوگا ۔