پی ٹی آئی نے بات چیت کا دروازہ کھلا رکھا ہے: بیرسٹر گوہر
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i432727-پی_ٹی_آئی_نے_بات_چیت_کا_دروازہ_کھلا_رکھا_ہے_بیرسٹر_گوہر
پی ٹی آئی کا کہنا ہے سیاسی لوگ مذاکرات کے دروازے بند نہیں کرتے اسی لئے ہم نے بات چیت کا دروازہ کھلا رکھا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۲۳, ۲۰۲۴ ۱۱:۵۱ Asia/Tehran
  • پی ٹی آئی نے بات چیت کا دروازہ کھلا رکھا ہے: بیرسٹر گوہر

پی ٹی آئی کا کہنا ہے سیاسی لوگ مذاکرات کے دروازے بند نہیں کرتے اسی لئے ہم نے بات چیت کا دروازہ کھلا رکھا ہے۔

سحرنیوز/ پاکستان: راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہمارے کسی سے کوئی خفیہ مذاکرات نہیں ہو رہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمیں اگر مذاکرات کا کوئی پیغام آیا تو سب کو آگاہ کریں گے، ہم مفاہمت سے انکار نہیں کر رہے، اپنے حقوق کے لیے لڑ رہے ہیں ۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ عوام اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھائیں، عوام کے ووٹ کی قدر ہونی چاہیے، عوام نے جو انتخابی نتائج دیکھے وہ پہلے سے طے شدہ تھے۔