پاکستان تحریک انصاف بانی اور سابق وزیر اعظم نے حکومت کے ساتھ جاری مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
قطر کے وزیر اعظم نے پیچیدہ مسائل کے حل کے لئے ڈپلومیسی کو بہترین راستہ قرار دیتے ہوئے، امریکا سے کہا ہے کہ ایران کے ایٹمی معاملے میں نئے سمجھوتے کے لئے مذاکرات کی میز پر واپس آئے۔
ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے قانونی و بین الاقوامی امور کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران پابندیوں کے خاتمے کے لئے مذاکرات شروع کرنے پر تیار ہے
وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے اپنی دفاعی صلاحیتوں کے بارے میں کبھی کسی کے ساتھ بات نہیں کی ہے اور نہ کبھی کرے گا۔
پاکستانی حکومت نے پی ٹی آئی کی جانب سے نو مئی کے واقعات سے متعلق جوڈیشل کمیشن بنانے کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے تحریری جواب تیار کر لیا ہے۔
قانونی امور میں ایران کے نائب وزيرخارجہ نے پابندیوں کے خاتمے کے لئے تین یورپی ممالک کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے پر اتفاق رائے ہونے کی خبر دی ہے۔
سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ جب تک جوڈیشل کمیشن نہیں بنے گا، مذاکرات نہیں ہوں گے، مذاکرات کو منطقی انجام تک پہنچانے کی گیند حکومت کے کورٹ میں ہے۔
پاکستانی حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں اس جماعت کا سب سے اہم مطالبہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے چین کے سی سی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہےکہ ایران معاہدے کے حصول کے ہدف کے ساتھ، تعمیری اور بلا تاخیر مذاکرات کے لیے آمادہ ہے۔
حکومت اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا دوسرا دور اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ان کیمرا اجلاس کی صدارت کی۔