اسرائیلی حکومت غزہ میں غیر قانونی اقدامات کررہی ہے : منیر اکرم
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i433216-اسرائیلی_حکومت_غزہ_میں_غیر_قانونی_اقدامات_کررہی_ہے_منیر_اکرم
اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر منیر اکرم کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی حکومت غیر قانونی اقدامات کررہی ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
May ۱۰, ۲۰۲۴ ۰۸:۲۰ Asia/Tehran
  • اسرائیلی حکومت غزہ میں غیر قانونی اقدامات کررہی ہے : منیر اکرم

اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر منیر اکرم کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی حکومت غیر قانونی اقدامات کررہی ہے۔

سحرنیوز/ پاکستان: منیر اکرم کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ نے سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی میں اپنی ذمہ داری پوری کی۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اقوام متحدہ میں قراردادیں آئی ہیں، سلامتی کونسل کے ہر فیصلے پر رکن ممالک عمل درآمد کرنے کے پابند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین کی رکنیت سے متعلق اقوام متحدہ کا خصوصی اجلاس آج ہو گا، اس اجلاس میں سلامتی کونسل کو اپنے فیصلے پر نظرثانی کےلئے کہا جائے گا۔واضح رہے کہ فلسطین کی مکمل رکنیت کی قرارداد کو امریکا نے سلامتی کونسل میں ویٹو کر دیا تھا۔