May ۲۷, ۲۰۲۴ ۰۹:۲۲ Asia/Tehran
  • پاکستان کے قائم مقام صدر نے کہا کہ صوبے میں مناسب حصہ ملا تو پیپلز پارٹی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی کابینہ میں شامل ہونے پر غور کرسکتی ہے۔

پاکستان کے قائم مقام صدر اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما یوسف رضا گیلانی نے اپنی پارٹی کی جانب سے پنجاب حکومت میں شمولیت کا عندیہ دیا ہے۔

سحر نیوز/پاکستان: اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ صوبے میں مناسب حصہ ملا تو پیپلز پارٹی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی کابینہ میں شامل ہونے پر غور کرسکتی ہے۔

پاکستان کے قائم مقام صدر نے پنجاب اسمبلی سے حال ہی میں پاس ہونے والے ہتک عزت بل 2024 کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی قیادت چاہتی ہے کہ یہ قانون نافذ ہونے سے پہلے صحافیوں کے تحفظات دور ہوں۔

اس سے قبل اپنی رہائش گاہ پر پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک میں سیاسی استحکام چاہتی ہے، کیوں کہ سیاسی استحکام کے بغیر معاشی ترقی ممکن نہیں ہوسکتی۔

واضح رہے کہ پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نجی دورے پر ہیں اور ان کی غیر موجودگی میں سینیٹ کے چیئرمین یوسف رضا گیلانی قائم مقام صدر کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

ٹیگس