پاکستانی وزیرِاعظم شہباز شریف چین کے دورے پر روانہ
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i434006-پاکستانی_وزیرِاعظم_شہباز_شریف_چین_کے_دورے_پر_روانہ
پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف چین کے دورے پر روانہ ہو گئے، وہ وفاقی وزراء کے ساتھ لاہور سے روانہ ہوئے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۰۴, ۲۰۲۴ ۰۷:۳۶ Asia/Tehran
  • پاکستانی  وزیرِاعظم شہباز شریف چین کے دورے پر روانہ

پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف چین کے دورے پر روانہ ہو گئے، وہ وفاقی وزراء کے ساتھ لاہور سے روانہ ہوئے ہیں۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کا آج 4 جون سے شروع ہونے والا دورہ چین 8 جون کو اختتام پذیر ہوگا۔ پاکستان کےوزیرِ اعظم شہباز شریف چینی شہر شینزین کا دورہ 4 اور 5 جون کو جبکہ 6 سے 7 جون تک چین کے شہر بیجنگ کا دورہ کریں گے۔
شہباز شریف 8 جون کو چین کے شہر ژیان کا دورہ کریں گے اور 8 جون کو چین کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچیں گے۔
پاکستانی وزیرِ اعظم دورہ چین میں حکومتی عہدیداروں بالخصوص چینی صدر ملیں گے، یہ دورہ سرمایہ کاروں کو پاکستان میں پُرامن اور قابلِ عمل ماحول دینے میں کردار ادا کرے گا۔