سی پیک اب نئے دور میں داخل ہو رہا ہے: شہباز شریف
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i434039-سی_پیک_اب_نئے_دور_میں_داخل_ہو_رہا_ہے_شہباز_شریف
پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے پاک چین تعلقات کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک اب نئے دور میں داخل ہو رہا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۰۵, ۲۰۲۴ ۰۶:۰۷ Asia/Tehran
  • سی پیک اب نئے دور میں داخل ہو  رہا ہے: شہباز شریف

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے پاک چین تعلقات کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک اب نئے دور میں داخل ہو رہا ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: شہباز شریف نے چینی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ون بیلٹ ون روڈ صدر شی جن پنگ کا شاندار منصوبہ ہے جو اس سوچ کی عکاسی کرتا ہے کہ دنیا میں امن قائم کئے بغیر ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک ون بیلٹ ون روڈ کا حصہ ہے، جس کے تحت پاکستان میں بے پناہ ترقی ہوئی اور منصوبے لگائے گئے جن کا پاکستان کی معاشی ترقی کے ساتھ چولی دامن کا ساتھ ہے۔
انہوں نے کہا کہ صدر شی جن پنگ کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے سی پیک کے حوالے سے پاکستان میں بے پناہ سرمایہ کاری کی اور اب سی پیک ایک نئے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے، جس میں بی ٹو بی اس کا سب سے اہم جزو ہوگا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ زراعت میں ہم چین کے تجربات سے مدد حاصل کرنا چاہتے ہیں، چینی کمپنیوں کے ساتھ زراعت کے شعبے میں معاہدے کئے جائیں گے، مجھے پوری امید ہے کہ چینی قیادت ہمارا پورا ساتھ دے گی۔