پاکستانی بحریہ کا ایف این 6 میزائل کا کامیاب تجربہ (ویڈیو)
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i434951-پاکستانی_بحریہ_کا_ایف_این_6_میزائل_کا_کامیاب_تجربہ_(ویڈیو)
پاکستانی بحریہ نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے ایف این 6 میزائل کی فائرنگ کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۰۴, ۲۰۲۴ ۰۷:۱۶ Asia/Tehran

پاکستانی بحریہ نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے ایف این 6 میزائل کی فائرنگ کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لائیو ویپن فائرنگ میں پاک بحریہ کے گراؤنڈ بیسڈ ایئر ڈیفنس سسٹم نے ہوائی اہداف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا۔
اس موقع پر کمانڈر کوسٹ نے پاک بحریہ کے گراؤنڈ بیسڈ ایئر ڈیفنس سسٹم کی آپریشنل تیاری پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔