پاکستان میں آرمی بیس پر بڑا حملہ، کم از کم 8 فوجی ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i435354-پاکستان_میں_آرمی_بیس_پر_بڑا_حملہ_کم_از_کم_8_فوجی_ہلاک
پاکستان میں ایک حملے میں کم از کم آٹھ پاکستانی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق خودکش حملہ آوروں نے بارود سے بھری گاڑی ایک فوجی اڈے کی دیوار سے ٹکرا دی۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۱۶, ۲۰۲۴ ۱۵:۱۸ Asia/Tehran
  • پاکستان میں آرمی بیس پر بڑا حملہ، کم از کم 8 فوجی ہلاک

پاکستان میں ایک حملے میں کم از کم آٹھ پاکستانی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق خودکش حملہ آوروں نے بارود سے بھری گاڑی ایک فوجی اڈے کی دیوار سے ٹکرا دی۔

سحرنیوز/پاکستان: الجزیرہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان کے ساتھ سرحد پر واقع بنوں میں دہشتگردوں نے ایک فوجی بیس کو نشانہ بنا کر اس پر حملہ کیا۔ اس حملے میں 8 فوجی اور 10 دہشت گرد ہلاک  ہو گئے۔

فوجی ذرائع نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فوجیوں نے حملے میں ملوث تمام 10 حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا ہے۔

پاکستانی ذرائع کے مطابق حملہ آوروں کو بروقت اور موثر جواب نے ایک بڑی تباہی کو روکا جس سے قیمتی معصوم جانیں بچ گئیں۔