پاکستان: فائرنگ اور دھماکہ 35 افراد جاں بحق و زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i436452-پاکستان_فائرنگ_اور_دھماکہ_35_افراد_جاں_بحق_و_زخمی
پاکستان کے صوبوں بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں فائرنگ اور دھماکے سے 35 افراد جاں بحق و زخمی ہو گئے ہیں۔
(last modified 2025-10-26T10:07:30+00:00 )
Aug ۲۶, ۲۰۲۴ ۱۱:۱۶ Asia/Tehran
  • پاکستان: فائرنگ اور دھماکہ 35 افراد جاں بحق و زخمی

پاکستان کے صوبوں بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں فائرنگ اور دھماکے سے 35 افراد جاں بحق و زخمی ہو گئے ہیں۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستان کے صوبے بلوچستان کے علاقے موسیٰ خیل میں مسلح افراد نے شاہراہ پر ناکہ لگا کر مختلف گاڑیوں سے مسافروں کو اتارا اور 23 مسافروں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

ایس پی موسیٰ خیل ایوب اچکزئی کے مطابق بین الصوبائی شاہراہ پر راڑہ شم کے قریب مسلح افراد نے ناکہ لگا کر ٹرکوں اور بسوں سے پنجاب سے تعلق رکھنے والے مسافروں کو اتارا اور پھر انہیں گولیوں کا نشانہ بنایا ۔

ایس پی موسیٰ خیل کے مطابق مسلح افراد نے فرار ہونے سے قبل 10 سے زائد گاڑیوں کو بھی آگ لگا دی۔

دوسری جانب  شمالی وزیرستان کے سب ڈویژن رزمک میں بم دھماکے کے باعث چار افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو کیٹیگری ڈی اسپتال رزمک منتقل کر دیا ہے۔