بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پاکستان نے جنوبی افریقا کو دے دی شکست
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i439077-بلائنڈ_ٹی_ٹوئنٹی_ورلڈ_کپ_پاکستان_نے_جنوبی_افریقا_کو_دے_دی_شکست
پاکستان نے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ جیت لیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۲۴, ۲۰۲۴ ۰۶:۱۲ Asia/Tehran
  • بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پاکستان نے جنوبی افریقا کو دے دی شکست

پاکستان نے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ جیت لیا ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: اسلام آباد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے میچ میں جنوبی افریقا کی ٹیم کو شکست دے دی۔ اس میچ میں جنوبی افریقا کی بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کے لئے ایک سو تیس رن کا ہدف دیا تھا۔ پاکستان نے یہ ہدف گیارھویں اوور ميں دو وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ اس طرح پاکستان نے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنے پہلے میچ میں جنوبی افریقا کو آٹھ وکٹ سے شکست دے دی۔