پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں یوم حق خود ارادیت
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i440311-پاکستان_کے_زیر_انتظام_کشمیر_میں_یوم_حق_خود_ارادیت
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں آج حق خود ارادیت منایا جا رہا ہے
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۰۵, ۲۰۲۵ ۰۴:۱۲ Asia/Tehran
  • پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں یوم حق خود ارادیت

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں آج حق خود ارادیت منایا جا رہا ہے

سحرنیوز/پاکستان:  پاکستانی میڈیا کے مطابق پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں آج یوم حق خود ارادیت منایا جا رہا ہے۔ یوم حق خود ارادیت سرکاری طور پر منایا جا رہا ہے۔ مظفر آباد کے آزادی چوک میں یوم حق خود ارادیت پر جلسہ منعقد ہوگا۔

پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے یوم حق خود ارادیت کے موقع پر کہا ہے ہندوستان نے اپنے زیر انتظام کشمیر کے عوام کو حق خود ارادیت سےمحروم رکھا ہوا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کشمیری عوام کی حق خود ارادیت کی جدوجہد میں سیاسی، سفارتی اور  اخلاقی حمایت جاری رکھےگا۔