Jan ۱۷, ۲۰۲۵ ۰۹:۳۸ Asia/Tehran
  • غزہ میں فوری طور پر جنگ بندی معاہدے پر مکمل عمل درآمد کرنے کا مطالبہ، پاکستانی وزارت خارجہ کا بیان

پاکستان کی وزارت خارجہ نے غزہ میں جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے فوری طور پر معاہدے پر مکمل عمل در آمد کرنِے کا مطالبہ کیا ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو امید ہے کہ موجودہ معاہدہ، ایک مستقل جنگ بندی کے معاہدے اور فلسطینیوں کے لئے امداد میں اضافے کا باعث بنے گا۔
پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان شفقت علی نے زور دیا ہے کہ غاصب اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے طاقت کے اندھا دھند استعمال کی وجہ سے غیر معمولی طور پر جانی و مالی نقصانات اور لاکھوں بے گناہ فلسطینی بے گھر ہوئے ہيں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی توسیع پسندی سے پورے علاقے میں عدم استحکام پھیل گیا ہے۔

ٹیگس