صیہونی فوج دمشق کے 10 کلومیٹر کے فاصلے پر
Jul ۱۷, ۲۰۲۵ ۲۰:۴۳ Asia/Tehran
باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ صیہونی فوج شام کے دارالحکومت دمشق کے 10 کلومیٹر کے فاصلے تک پہنچ چکی ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام:المیادین کی رپورٹ کے مطابق، 15 بکتربند گاڑیوں پر مشتمل صیہونی فوج کا ایک قافلہ مقبوضہ جولان سے دمشق کے جنوبی مضافات میں داخل ہوگیا ہے۔
باخبر ذرائع کے مطابق، صیہونی فوج کا یہ دستہ "قطنا" علاقے میں دیکھا گیا ہے جس کا فاصلہ دمشق سے محض 10 کلومیٹر ہے۔
یاد رہے کہ صیہونی فضائیہ نے گزشتہ چند روز سے شام کے مختلف علاقوں پر شدید بمباری کی تھی اور بدھ کے روز ہونے والی بمباری میں دمشق میں واقع شام کی وزارت دفاع اور صدارتی محل کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا۔
ان حملوں میں متعدد افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے کی خبر بھی ہے۔
صیہونی حکومت نے دعوی کیا ہے کہ یہ حملے شام کے دروزی قبیلوں کی حمایت میں کیے گئے ہیں۔