پاکستان: اسلام آباد اور راولپنڈی میں شدید بارش، فوج طلب
Jul ۱۸, ۲۰۲۵ ۰۹:۰۶ Asia/Tehran
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد اور اس کے جڑواں شہر راولپنڈی میں شدید بارش نے ہنگامی حالات پیدا کردیئے ہیں اور خطرے کے سائرن بجادیئے گئے ہیں۔
سحرنیوز/پاکستان: رپورٹوں کے مطابق اسلام آباد میں ایک سو چھیاسی اور راولپنڈی میں دو سو ملی میٹر سے زائد بارش ہوچکی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ نالہ لئی میں پانی کی سطح خطرے کا نشان پار کرگئی ہے جس کے بعد خطرے کا سائرن بجادیا گیا ہے اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے فوج طلب کرلی گئی ہے۔ اسلام آباد اور راولپںڈی کی سڑکوں پر گلیوں میں پانی جمع ہوگیا ہے اور شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔