پاکستانی سینیٹ سے بھی متنازعہ پیکا ترمیمی بل منظور، صحافیوں کا احتجاجا واک آؤٹ
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i440985-پاکستانی_سینیٹ_سے_بھی_متنازعہ_پیکا_ترمیمی_بل_منظور_صحافیوں_کا_احتجاجا_واک_آؤٹ
پاکستانی سینیٹ نے پیکا ترمیمی بل دو ہزار پچیس پاس کردیاہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۲۸, ۲۰۲۵ ۱۲:۲۸ Asia/Tehran
  • پاکستانی سینیٹ سے بھی متنازعہ پیکا ترمیمی بل منظور، صحافیوں کا احتجاجا واک آؤٹ

پاکستانی سینیٹ نے پیکا ترمیمی بل دو ہزار پچیس پاس کردیاہے۔

سحر نیوز/ پاکستان: اسلام آباد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق پاکستانی پارلیمنٹ کے ایوان بالا سینٹ نے متنازعہ پیکا ترمیمی بل دو ہزار پچیس ایسی حالت میں پاس کیا کہ صحافیوں نے احتجاجا پریس گیلری سے واک آؤٹ کیا۔

یاد رہے کہ پاکستان کی قومی اسمبلی سے پیکا ترمیمی بل دو ہزار پچیس پاس ہونے کے بعد پاکستانی صحافیوں کی تقریبا سبھی تنظیموں نے اس کو صحافت مخالف بل قرار دے کر مسترد کردیا تھا۔

پاکستانی صحافیوں کا کہنا ہے کہ اس بل سے آزاد صحافت کو نقصان پہنچے گا۔

حکومت پاکستان نے صحافیوں کے اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیکا ترمیمی بل دو ہزار پچیس کا اصل مقصد فیک نیوز کی روک تھام ہے۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ نے متنازعہ پیکا ترمیمی ایکٹ کے خلاف آج اٹھائیس جنوری کو ملک گیر احتجاج کی کال دی ہے۔