پاکستان: پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج طلب، صدر زرداری کا خطاب
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i442206-پاکستان_پارلیمنٹ_کا_مشترکہ_اجلاس_آج_طلب_صدر_زرداری_کا_خطاب
پاکستانی پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج تین بجے ہوگا، آصف علی زرداری اجلاس سے خطاب کریں گے۔
(last modified 2026-04-18T07:18:35+00:00 )
Mar ۱۰, ۲۰۲۵ ۰۷:۳۵ Asia/Tehran
  • پاکستان: پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج طلب، صدر زرداری کا خطاب

پاکستانی پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج تین بجے ہوگا، آصف علی زرداری اجلاس سے خطاب کریں گے۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج پیر کو سہ پہر 3 بجے شروع ہوگا، اجلاس کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں جب کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا یک نکاتی ایجنڈا جاری کردیا۔
اسپیکر ایاز صادق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کریں گے، پاکستانی صدر آصف علی زرداری پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔
زرداری کے خطاب کےساتھ ہی دوسرے پارلیمانی سال کا بھی آغاز ہوجائے گا، صدر پاکستان نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر طلب کیا تھا۔