ایران کی حمایت پاکستان کا اصولی موقف؛ احمد شریف چودھری
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i445506-ایران_کی_حمایت_پاکستان_کا_اصولی_موقف_احمد_شریف_چودھری
پاکستانی فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا ہے کہ بارہ روزہ جنگ کے دوران پاکستان کی ایران کی حمایت اصولی موقف اور اقوام متحدہ کے چارٹر اور جنگی قوانین سمیت بین الاقوامی قوانین کے مطابق تھی۔
(last modified 2025-07-10T05:55:41+00:00 )
Jul ۱۰, ۲۰۲۵ ۰۳:۴۶ Asia/Tehran
  • ایران کی حمایت پاکستان کا اصولی موقف؛ احمد شریف چودھری

پاکستانی فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا ہے کہ بارہ روزہ جنگ کے دوران پاکستان کی ایران کی حمایت اصولی موقف اور اقوام متحدہ کے چارٹر اور جنگی قوانین سمیت بین الاقوامی قوانین کے مطابق تھی۔

سحرنیوز/پاکستان:  پاکستانی فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہمارا مسلمان دوست، بھائی اور پڑوسی ہے، جس کے ساتھ ہم ثقافتی اور مذہبی وابستگی رکھتے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوھدری نے کہا ہے کہ بارہ روزہ جنگ کے دوران پاکستان کی ایران کی حمایت اصولی موقف اور اقوام متحدہ کے چارٹر اور جنگی قوانین سمیت بین الاقوامی قوانین کے مطابق تھی۔