پاکستان میں سیلاب کے نقصانات کی ابتدائی رپورٹ جاری
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i447143-پاکستان_میں_سیلاب_کے_نقصانات_کی_ابتدائی_رپورٹ_جاری
پاکستان میں وزارت منصوبہ بندی کمیشن نے حالیہ سیلاب کے باعث ملک میں ہونے والے نقصانات کی ابتدائی رپورٹ جاری کر دی ہے۔
(last modified 2025-10-14T14:02:17+00:00 )
Sep ۱۰, ۲۰۲۵ ۰۳:۴۴ Asia/Tehran
  • پاکستان میں سیلاب کے نقصانات کی ابتدائی رپورٹ جاری

پاکستان میں وزارت منصوبہ بندی کمیشن نے حالیہ سیلاب کے باعث ملک میں ہونے والے نقصانات کی ابتدائی رپورٹ جاری کر دی ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ منصوبہ بندی کمیشن معاشی نقصانات کا جائزہ لینے کیلئے دو ہفتوں میں حتمی نتائج تیار کرے گا تاہم ابھی تک کے موصولہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سیلاب کے باعث مجموعی طورپر آٹھ سو تریسٹھ اموات اور گیارہ سو سینتالیس افراد زخمی ہوئے ہیں۔ چھے ہزار دو سو لائیو اسٹاک کا نقصان ہو چکا ہے ۔ چھ سو بہتر کلومیٹر سڑکیں ناکارہ ہو چکی ہیں اور دو سو انتالیس پْل ٹوٹ پھوٹ کاشکارہو ئے ہیں جبکہ نو ہزار ایک سو چھیاسٹھ گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔