پاکستان: پنجاب میں سیلاب سے 5000 سے زائد دیہی بستیوں میں وسیع تباہی
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i447216-پاکستان_پنجاب_میں_سیلاب_سے_5000_سے_زائد_دیہی_بستیوں_میں_وسیع_تباہی
پاکستان کے صوبہ پنجاب میں ایک بار پھر سیلاب نے تباہی مچادی ہے۔
(last modified 2026-01-12T10:15:43+00:00 )
Sep ۱۳, ۲۰۲۵ ۰۸:۵۴ Asia/Tehran
  • پاکستان: پنجاب میں سیلاب سے 5000 سے زائد دیہی بستیوں میں وسیع تباہی

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں ایک بار پھر سیلاب نے تباہی مچادی ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: رپورٹوں کے مطابق پاکستان کے صوبہ پنجاب میں سیلاب سے پانچ ہزار سے زائد دیہی بستیوں میں وسیع تباہی آئی ہے۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق سیلاب کی دوسری لہر میں جلال پور پیروالا، شجاع آباد اور علی پور میں زيادہ تباہی آئی جہاں ہر طر پانی ہی پانی ںظر آرہا ہے اور ہزاروں افراد سیلاب میں پھنس کے رہ گئے ہیں۔ اس دوران سیلاب سے متاثرین کی تین کشتیاں الٹ گئيں جس میں دس جاں بحق ہوگئے اور چار لاپتہ ہیں جبکہ چالیس کو بچا لیا گيا ہے۔ یہ ایسی حالت میں پاکستان کے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئر مین لیفنٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے گزشتہ روز شام کو سیلاب سے متعلق بریفنگ میں بتایا تھا کہ پچیس لاکھ لوگوں کا انخلا کیا گیا ہے۔