خیبر پختونخوا میں بارشوں اور برفباری کا سلسلہ شروع، 5 نومبر تک جاری رہنے کا امکان
Nov ۰۴, ۲۰۲۵ ۰۹:۵۲ Asia/Tehran
پاکستان: پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ (پی ڈی ایم اے) نے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں آج سے بارشوں کا الرٹ جاری کردیا۔
سحرنیوز/پاکستان: پی ڈی ایم اے کی جانب سے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں 5 نومبر تک وقفے وقفے سے بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے، تمام اضلاع کی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات سے متعلق الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سڑکوں کی بندش کا خدشہ ہے جس سے عوام کو خبردار کیا گیا ہے۔